Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کانتارا: چیپٹر 1 نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا

Share It:


بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1” نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔

رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔

فلم میں رشب شیٹی کے علاوہ رِکمنی واسنتھ، گلشن دیویاہ اور جیارام نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 2022 کی سپر ہٹ فلم "کانتارا” کا پری سیکوئل ہے، جس نے کہانی کے پس منظر کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

باولی وڈ کے معروف اور تجربہ کار فلم ساز رام گوپال ورما نے بھی "کانتارا: چیپٹر 1” کو ایک بے مثال شاہکار قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہر فلم ساز کو شرمندہ ہونا چاہیے، رِشَب شیٹی نے سینما میں ایک نئی تحریک چھیڑ دی ہے۔

رام گوپال ورما کی طرف سے اس قدر تعریف نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی کہ "کانتارا” نے فلمی معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

ادھر ایک حالیہ انٹرویو میں رِشَب شیٹی نے رام گوپال ورما کی تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لیجنڈ ہیں۔ ہم جیسے لوگ اسی لیے انڈسٹری میں آئے کیونکہ ان جیسے سینئرز نے ہمیں متاثر کیا۔

رشب شیٹی نے مزید کہا کہ میں آج بھی اپنے آپ کو بچہ سمجھتا ہوں، رام گوپال ورما کی جانب سے تعریف میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریکارڈز یا مقابلوں کے بجائے کہانی اور ثقافت کو اصل کامیابی سمجھتے ہیں۔

"کانتارا: چیپٹر 1” نہ صرف باکس آفس پر پرواز کر رہی ہے بلکہ بھارتی لوک کہانیوں اور دیہی ثقافت کے اظہار کے باعث عالمی سطح پر ایک گہری پہچان بنا رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول