Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کانٹینٹ کریٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک روز بند رہنے کے بعد بحال

Share It:



کراچی:

پاکستان کے معروف اور کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں طلحہ احمد نے انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ ان کا اکاؤنٹ کیوں بند کیا گیا۔ انہوں نے اپنے اہلخانہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو اس دوران ان کے ساتھ رابطے میں رہے۔

طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم، دوستوں کی محنت اور مداحوں کی دعاؤں سے ان کا اکاؤنٹ بحال ہوا۔ انہوں نے کچھ لوگوں کی جانب سے مبینہ رپورٹس پر شاعرانہ انداز میں کہا کہ "ہم ہی کو جراتِ اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ان کے پاس بہت سا نیا کانٹینٹ ہے جو وہ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کریں گے، اس لیے سب لوگ ان سے جڑے رہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ عطا

 طلحہ احمد نے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے کام کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹتے رہیں گے۔

طلحہ احمد نے حال ہی میں کراچی میں بارشوں سے ہونے والی صورتحال پر مخصوص میئر اور مخصوص گورنر کے عنوانات سے طنزیہ ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

انسٹاگرام پر طلحہ احمد کے 8 لاکھ 69 ہزار فالوورز ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی ایک لاکھ 42 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

خیال رہے کہ طلحہ احمد اپنی ویڈیوز میں سیاسی، سماجی اور گھریلو موضوعات کو مزاحیہ اور منفرد انداز میں پیش کرنے کے باعث لاکھوں لوگوں کے دل جیت چکے ہیں۔

طلحہ احمد نے جولائی میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ احمد کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ اور  ٹیبلیٹ سے نوازا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول