Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

Share It:


بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی۔ 

گزشتہ کئی دنوں سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کی اب اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے بذات خود تصدیق کردی ہے۔ 

کترینہ اور وکی نے اپنے آفیشل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ 

تصویر میں وکی اور کترینہ ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کترینہ کا بے بی بمپ واضح نظر آرہا ہے۔ تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا تھا ’خوشی اور تشکر سے بھرے دلوں کے ساتھ اہم اپنی زندگی کا بہترین نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں‘۔

کترینہ اور وکی کوشل کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ ساتھی فنکار بھی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول