Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی؛ خاتون کی کمبل میں لپٹی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

Share It:



کراچی:

منگھوپیر حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر دیا۔

ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کی لاش کی اطلاع گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے کچرا چننے والے علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی تھی۔

ایس ایچ او نے بتایا شبہ ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا، لاش کو کمبل میں لپیٹ کر کچرا اٹھانے والے ٹرکوں کے ذریعے گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکا گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے اور ڈی این اے کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جائے گی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول