Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی؛ کیش وین سے 2کروڑ سے زائد رقم چھینے جانے کا واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

Share It:



منگھوپیر نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان کیش وین میں سوار سیکیورٹی گارڈ سے اس کی رائفل بھی چھین کر فرار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو منگھوپیر تھانے کےعلاقے نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیش وین کو نجی بینک کے باہر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، کیش وین سے ایک شخص رقم سے بھرا تھیلا بینک میں لے کر جاتا ہے اور جیسے ہی کیش وین چلنے لگتی ہے تو اسی دوران ایک نقاب پوش ملزم کیش وین کے سامنے آکر اسلحہ تان لیتا ہے اور وین کو روک لیتا ہے۔

اسی دوران ملزم کے دیگر 4 نقاب پوش ساتھی پہنچ جاتے ہیں اور وین کو گھیرے میں لے لیتے ہیں، ایک ملزم کیش وین کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینتا ہے، مسلح ملزمان کیش وین میں سوار افراد سے 2 کروڑ 32لاکھ 84 ہزار 580 روپے اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر بآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ملزمان کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ 2 ملزمان پیدل تھوڑی دور تک گئے اور پھر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

کیش وین کے عملے سے واردات کا مقدمہ سیکیورٹی سپر وائزر غازی خان کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول