Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی؛ گلستان جوہر میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق

Share It:



کراچی:

گلستان جوہر بلاک 9 میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق  ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں  ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل  کی گئیں، جہاں ایک بچے کی شناخت 12 سالہ مرید حسین کے نام سے کی گئی  جب کہ ابتدائی طور پر دوسرے بچے کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ عمارت کی تعمیر سے قبل بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی تھی  اور قریب ہی کچی آبادی کے رہائشی بچے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں نہانے آئے۔

گڑھے میں جمع پانی میں 3 بچے نہارہے تھے ،2ڈوب کر جاں بحق ہوگئے  اور تیسرا بچ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی جاری ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں جاں بحق ہونے والے دوسرے بچے کی شناخت 11 سالہ حارث کے نام سے  کرلی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول