Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی؛ ہر سال دسمبر میں دکان لوٹنے کے سلسلے کی تازہ واردات؛ فائرنگ سے دکاندار زخمی

Share It:



کراچی:

شہر قائد میں ہر سال دسمبر میں ایک ہی دکان  لوٹنے کے سلسلے کی تازہ واردات  کے دوران فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں دکاندار اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دکاندار پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جس کے دوست نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو گزشتہ 4 سال سے ہر ماہ دسمبر میں دکان میں لوٹ مار کرتے ہیں۔ علاقے میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر 6 ڈی مہران ٹاؤن معاویہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لیے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ عبدالولی ولد ولی گل کے نام سے کی گئی ۔ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

زخمی ہونے والے شخص کے دوست منیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ عبدالولی کی معاویہ مسجد کے قریب کریانہ کی دکان ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب علاقے کے سبزی فروش، منڈی سے واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ 5 سے 6 ڈاکو دکان کے تالے توڑ کر اندر گھسے ہوئے ہیں، جس پر ایک سبزی فروش نے عبدالولی کو اطلاع کر دی ۔

عبد الولی گھر سے اپنا لائسنس والا پستول لایا اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی ، جس سے عبدالولی کے پیٹ میں ایک گولی لگی جب کہ ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4 سال سے ہر سال دسمبر میں ہی عبدالولی کی دکان میں ڈکیتی ہوتی ہے ۔ یہ پورا علاقہ ڈاکوؤں کے لیے جنت بنا ہوا ہے،  جس کو جہاں چاہے لوٹ لیتے ہیں، جس کے چاہے گھر میں یا دکان میں گھس کر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس جانتی ہے کہ ڈاکو کون ہیں؟ کہاں رہتے ہیں؟ اس کے باوجود ان کے خلاف آج تک کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ عبدالولی8 بچوں کا باپ ہے  اور اس کا تعلق مہمند قبیلے سے  ہے۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ابھی اس کا بیان لینے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس کے ماطبق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول