Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی اسکواش ٹورنامنٹ: ریفری سے نامناسب رویہ، مصری کھلاڑی مشکل میں

Share It:



کراچی انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں ریفری کے خلاف نامناسب رویہ اپنانے پر مصری کھلاڑی کو جرمانے اور پابندی کا سامنادرپیش ہے۔ بدتمیزی کرنے اور فیصلےکو تسلیم کرنے سے انکار پر پاکستانی ریفری سجاد خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کو رپورٹ کردی۔

ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی انڈر 23 چیمپئن اور عالمی نمبر 38 نور زمان کے خلاف میچ کے دوران مصر کے عالمی نمبر15 فیرس ڈیسوکی نے ریفری کے فیصلے پر اعتراض کیا۔

کھلاڑی نے ریفری کی قومیت بھی پوچھی، جس کے بعد تناؤ کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔

تیسرے گیم میں نور زماں کو 3-7 سے سبقت ملنے پر مصری کھلاڑی نے فیصلے پر سخت غصے کا اظہارکیا۔ بار بار تنبیہ کے باوجود وہ کورٹ سے باہر آکر بحث کرتے اور سخت طیش میں چیخ و پکار کرتے رہے جس کے بعد ریفری نے نور زمان کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا۔

مصری کھلاڑی نے کورٹ سے نکلتے ہوئے نور زبان سے ہاتھ ضرور ملایا۔

دریں اثنا عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کا کہنا تھا کہ ریفری سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن کھلاڑی کو اپنا رویہ بہتر رکھنا چاہیے،میچ کے نامناسب انداز میں اختتام پر افسوس ہوا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول