Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: این ای ڈی نے معاشی مشکلات کے باعث فیس جمع نہ کرانے پر طالبعلم کا داخلہ منسوخ کردیا

Share It:



کراچی:

معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔

وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔

درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے کی استدعا کی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی بھی رعایت سے انکار کر دیا۔ وکیل کے مطابق طالبعلم تمام واجبات ادا کرنے کے لیے تیار ہے مگر اس کے باوجود یونیورسٹی داخلہ بحال نہیں کر رہی۔

وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قابلیت کے باوجود صرف مالی مسائل کے باعث طالبعلم کا تعلیمی سلسلہ روک دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تعلیمی اداروں کو طلبہ دوست رویہ اپنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق انجینیئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کی حد سات برس ہے لہٰذا طالبعلم کا داخلہ بحال کرتے ہوئے اسے انجینیئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول