Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی سے ایک گھنٹے کی مسافت، گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح

Share It:



ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔

گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔

سال 2024 میں پاکستان میں تقریباً 965,000 غیر ملکی سیاح آئے جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سیاحت کا جی ڈی پی میں حصہ 1.9 فیصد اور روزگار میں 1.7 فیصد ہے جس سے مزید ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز، ملکی سیاحت کے فروغ، معیشت اور روزگار میں نئے امکانات کا پیش خیمہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورزم کا سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول