Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں منگل کو بارش کی پشگوئی، سردی میں اضافے کا امکان

Share It:


شہر قائد میں 30 دسمبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،  کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے گردونواح میں ایک لو پریشر موجود ہے، مغربی اثرات کے سبب بننے والی اس سرگرمی کے کراچی پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھ جائے گا تاہم دوسرے امکان کے نتیجے میں کراچی میں موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا، اگلے 24 گھنٹوں میں صورتحال زیادہ واضح ہوگی اگرمغربی سسٹم کراچی کا رخ کرتا ہے تو 30 دسمبر کو کراچی میں بوندا باندی، پھوار اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سُستی کے باعث آج کی بجائے 29 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا، منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، لاہور اور پنجاب بھر کے علاقے بارش سے محروم رہیں گے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔ صوبے کے شمالی اضلاع میں شدید سردی رہی جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 3 ڈگری، ژوب میں 3 ڈگری، قلات میں 1 ڈگری اور سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تربت میں درجہ حرارت 12، نوکنڈی میں 4، چمن میں 3، گوادر میں 9 اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں خشک موسم کے باعث شہری نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول