Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں موسم گرم و مرطوب، بارش کی پیشگوئی کر دی گئی

Share It:



کراچی:

شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی ہے۔

کراچی میں 30 ستمبر کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح، 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سجاول، جامشور اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون سسٹم ختم ہو چکا ہے، پیشگوئی کے مطابق اگر بارش ہوئی تو یہ پوسٹ مون سون سسٹم کے تحت ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول