Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

Share It:



کراچی:

شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت  اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے  اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہواؤں میں تبدیل ہو جائیں گی۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 90 فیصد جب کہ شام کے وقت 65 فیصد تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول