Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع، پارہ کہاں تک جائے گا؟

Share It:



کراچی:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔

شہر میں اس دوران گرم و خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں شہر پر اثر انداز رہے گی۔

کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں جزوی طور پر فعال رہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول