Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی : ولیکا میں گودام پر چھاپہ، دو کروڑ روپے مالیت کا 20 ہزار کلو چائنہ نمک ضبط

Share It:



کراچی:

ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلوگرام چائنہ نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نمک کی مالیت دو کروڑ پانچ لاکھ روپے ہے جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا جہاں سٹرک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں بیگز کے اندر چائنہ نمک موجود ہے جس کی شناخت اس کی مخصوص خوشبو اور ذائقے سے ہوئی جبکہ کچھ بیگوں میں اصل سٹرک ایسڈ بھی موجود تھا۔

موقع پر موجود نگران نے گڈز ڈیکلریشن نمبر GWRI-HC-1444-10-11-2025 پیش کیا جس میں پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران 25 کلو والے 800 بیگ چائنہ نمک اور 100 بیگ اصل سٹرک ایسڈ برآمد ہوئے اور گڈز ڈیکلریشن غلط ثابت ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان گودام منتقل کرکے اس کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول