Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی کی ابتر حالت پر اداکارہ ماہرہ خان بھی بول پڑیں

Share It:


پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے روشنیوں کے شہر کراچی کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اکثر شہر کی حالت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ ماہرہ کے مطابق ان کے کام کے باعث انہیں ایسے محلوں میں جانے کا موقع ملا جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں لوگ شدید مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ جہاں بجلی کی طویل بندش، کھانے پینے کی کمی اور ہفتوں سے جمع کچرے نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں امیر اور غریب طبقے کے درمیان بڑھتے فرق پر بھی روشنی ڈالی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود شہر کے عوام میں اُمید اور محبت اب بھی موجود ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کو کھیلتے اور ماؤں کو چھوٹے باورچی خانوں میں پراٹھے بناتے دیکھا، جبکہ وہی بچے صبح سویرے محنت مزدوری کے لیے نکل جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک گلی کا ذکر کیا جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار کے ساتھ موجود تھے، جس نے انہیں گہرائی سے متاثر کیا۔ ماہرہ نے آخر میں کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تم سے محبت کرتی ہوں کراچی‘۔

اداکارہ کی پوسٹ پر عوام نے مثبت ردعمل دیا اور کراچی کے مسائل پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول