Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی کی فضا زہر آلود و مضر صحت، ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

Share It:



کراچی:

فضائی آلودگی اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سندھ کابینہ نے ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل  پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

کاروباری فرمز کو ایک ماہ کے دوران کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹائر پائرولیسس پلانٹس پر پابندی کا فیصلہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) کی سفارش پر کیا گیا۔ پائرولیسس ایکٹیویٹیز کے باعث کراچی کی فضاء زہر آلود اور مضر صحت بنتی جا رہی ہے۔

کابینہ نے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت ’’سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (غیر معیاری فیول /ٹائرز کے استعمال کی روک تھام) رولز 2025‘‘ کی بھی منظوری دی۔

غیر معیاری ایندھن کی پیداوار اور فروخت بشمول ٹائر پائرولیسس آئل کے تدارک کے لیے یہ بہترین اقدام ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے SEPA کو پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ باسل کنونشن اور UNEP کے رہنما خطوط کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے معیارات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے آئی بی اے سکھر کے ملازمین کا مسئلہ اٹھایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ملازمین کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول