کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سے دو سال لگ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس منصوبے میں تاخیر کا جواز پیش نہیں کرسکتے، تاہم تاخیر کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی لاگت دگنی ہوچکی ہے جس کے باعث تنازع پیدا ہوا ہے، اور اس تنازع کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔



