Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرم کے فسادات میں جلنے والے بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال

Share It:



پشاور:

ریاستی اداروں اور عوامی اشتراک سے کرم کے فسادات میں جلنے والا بگن بازار ایک بار آباد ہوگیا۔

گزشتہ سال 22 نومبر کو مقامی فریقین کے جھگڑے کے دوران بگن بازار کو جلا دیا گیا تھا۔ جنوری 2025 میں مقامی افراد اور فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوا جس نے کرم میں دہائیوں پرانی دشمنی ختم کی۔

جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد بگن بازار کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس طرح، 16 مئی 2025 کو پاک فوج کی انجینئرنگ کور اور ضلعی انتظامیہ نے بگن بازار کی مرمت کا آغاز کیا۔ 102 دکانوں سمیت نیشنل بینک، نادرا آفس، گورنمنٹ ہائی اسکول، مدرسہ، انتظار گاہ اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر و بحالی مکمل کر لی گئی۔

بگن بازار کے 101 دکانوں کی چابیاں تاجروں کے حوالے کر دی گئیں۔

چابیاں بگن کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب کے دوران مالکان کے سپرد کی گئیں۔ تاجروں اور عمائدین نے صوبائی حکومت اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

کرم میں قائم ہونے والا امن عوام اور ریاست کی مشترکہ جیت ہے، عوام نے بگن بازار کی بروقت تعمیر نو اور امن کی بحالی پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول