Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرکٹر ابرار احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

Share It:


پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد دلہا بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی  شب کراچی کے مقامی ہال میں ابرار احمد کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، دلہنیا لینے کے لیے آمد پر27 سالہ  ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تاپ پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

تقریب میں  قریبی رشتہ دار و عزیزو اقارب شریک ہوئے، آمنہ رحیم سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے ابرار احمد کی دعوت ولیمہ اتوارکو مقامی بینکوئٹ ہال میں ہوگی۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے  کرکٹرکی دعوت ولیمہ میں کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ابراراحمد ولیمہ کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

کراچی میں رہائش پذیر ابرار احمد کا تعلق مانسہرہ سے ہے،  ابرار احمد پی ایس ایل میں کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

2022 میں ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 11 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

ابراراحمد 10 ٹیسٹ میں 46، 11 ون ڈے انٹر نیشنل میں 18 اور15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ابرار احمد اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول