Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کس نے اور کیوں ٹیم سے نکالا، عمر اکمل نے بڑا انکشاف کردیا

Share It:


ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے انہیں ٹیم سے نکالے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سابق کوچ وقار یونس نے میرا کیریئر خراب کیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے، انہیں برداشت نہیں تھا کہ کل کا بچہ نئی گاڑی لے کر آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس نے مجھے کارکردگی پر باہر نہیں، بلکہ نئی گاڑی خریدنے اور برانڈڈ کپڑے پہننے پر نکالا گیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ  جب میں کوئی نئی گاڑی لے رہا ہوتا اور اچھے کپڑے پہن رہا ہوتا تو وقار یونس کہتے کہ تمہارے پاس بہت پیسے آگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف میں نہیں کہہ رہا، میرے ساتھ جتنے بھی کرکٹرز کھیلے ہیں جیسے رانا نوید الحسن بھی یہی کہیں گے۔

عمر اکمل نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی میں وقار یونس کی عزت کرتا ہوں لیکن بطور کوچ نہیں کروں گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول