Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کمپٹیشن کمیشن: ریٹ فکسنگ پر دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے

Share It:



اسلام آباد:

کمپٹیشن کمیشن نے دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر فریٹ ریٹ فکسنگ پر جرمانہ عائد کردیا۔

ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن اور لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 ایسوسی ایشنز کو 30 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر روزانہ دس ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔

سی سی پی کے مطابق ایسوسی ایشنز نے قیمتیں طے کرنے کے لیے غیر قانونی گٹھ جوڑ کیا، فریٹ ریٹ فکسنگ سے مختلف صنعتوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

کمپٹیشن کمیشن ایسوسی ایشنز کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے ناواقفیت کوئی عذر نہیں۔

چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے ٹریڈ باڈیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کے تعین یا معلومات کے تبادلے سے گریز کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول