Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کم شوگر کے حامل آٹھ پھل جو ذیابیطس مریض آرام سے کھا سکتے ہیں

Share It:


ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جن میں کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) یعنی کم شوگر ہو۔

خوش قسمتی سے کچھ پھل ایسے ہیں جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ شوگر میں بھی کم ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے مریض اعتدال کے ساتھ ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

1. بلیک بیری

قدرتی مٹھاس کے باوجود بلیک بیری کم شوگر رکھتی ہیں۔ یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 41 ہوتا ہے۔

2. کیوی

اعتدال میں کھایا جائے تو کیوی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے چھلکے سمیت کھائیں تاکہ فائبر زیادہ سے زیادہ حاصل ہو۔ اس کا  گلیسیمک انڈیکس 36 ہوتا ہے۔

3. آڑو

یہ فائبر سے بھرپور اور ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔ یہ شوگر کو آہستہ جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا  گلیسیمک انڈیکس 38 ہوتا ہے۔

4. انناس 

یہ وٹامن C سے بھرپور اور شوگر میں معتدل ہوتا ہے۔ اسے پورے سالم پھل کی صورت میں کھائیں اور اس کے جوس سے پرہیز کریں۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 40 ہوتا ہے۔

5. تربوز

تربوز پانی سے بھرپور اور معتدل شوگر، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن A & C کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا  گلیسیمک انڈیکس 42 ہوتا ہے۔

6. چیری

یہ بھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، دماغی صحت کے لیے مفید اور  سب سے بڑھ کر کم مقدار میں کھانے سے بلڈ شوگر نہیں بڑھتا۔ اس کا  گلیسیمک انڈیکس 53 ہوتا ہے۔

7. چکوترہ

چکوترہ سوزش کم کرنے والے قدرتی اجزا کا بھی حامل ہوتا ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 20 ہوتا ہے جو بہت کم ہے۔

8. پپیتا

اس میں پانی کی مقدار زیادہ، شوگر کم مگر گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس مریضوں کیلئے یہ پھل کم مقدار ( یعنی 1-2 چھوٹے ٹکڑے) میں کھانے سے فائدہ ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 72 ہوتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول