Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کوئٹہ:سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Share It:


پاکستان کےاسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن کی مہارت دیکھنے کے لیے کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شائقین کی بڑی تعداد سلطان گولڈن کے اسٹنٹ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی رکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ توڑ دیا۔

سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا جب کہ سلطان گولڈن مختلف ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیاتھا، امریکن اسٹتنٹ مین نے 2022 میں تیزترین ریورس کارڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72 فٹ فاصلے کا جمپ کیا، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ3.25 انچ طویل تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم  کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراج تحسین

وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد  دی اور کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ہے، حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول