[ad_1]
ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان ٹیم ون نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ،پاکستان ٹو اپنے پہلے مقابلے میں فتح سے ہمکنار ہوگئی لیکن دوسرا میچ ہار گئی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ون نے اپنے پہلے لیگ میچ میں کمبوڈیا کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے مات دینے کے بعد قطر کو 1-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔
سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستان ٹو ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بحرین کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے زیر کیا۔تاہم دوسرے میچ میں اسے چین نے 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو ٹیموں سمیت 13 ممالک کی 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ چار گروپس میں تقسیم ہر ٹیم 3 گروپ میچز کھیلے گی جبکہ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
[ad_2]
Source link