Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کولمبیا، اسکول بس کھائی میں جا گری، 17 طلبا ہلاک، 20 زخمی

Share It:



COLOMBIA:

کولمبیا کے شمالی علاقے میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طلبا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ انٹیوکیا کے گورنر آندریس جولیان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ بس کیریبین کے ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی۔

بس میں انٹیوکیانو ہائی اسکول کے طلبہ سوار تھے جو اسکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

گورنر کے مطابق طلبہ ساحلِ سمندر پر اپنی گریجویشن کی خوشی منا کر واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پیش آنے والا یہ سانحہ پوری کمیونٹی کے لیے نہایت تکلیف دہ خبر ہے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول