Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کولکتہ ٹیسٹ میں پچ تیار کرنے کا مشورہ کس کا تھا؟ گنگولی نے نام بتا دیا

Share It:



جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کو اہم مشورے دیے ہیں۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ٹرننگ پچ پر بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سورو گنگولی نے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کو اہم مشورے دیے ہیں۔

گنگولی نے بھارت ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ پچ بہترین نہیں تھی، مگر اس کے باوجود بھارت کو یہ چھوٹا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گمبھیر نے خود ایسی پچ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن ٹیم کی کامیابی متوازن رویے، بہتر فیصلوں اور اپنی بنیادی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے میں ہے۔

گنگولی نے کہا کہ کوئی تنازع نہیں، پچ آئیڈیل نہیں تھی لیکن بھارت کو 124 رنز بنانے چاہئیں تھے۔ یہ ٹیسٹ پچ بہترین نہیں تھی۔ گمبھیر نے خود اس نوعیت کی پچ بنانے کے لیے کیوریٹر کو گائیڈ کیا تھا تاہم لیکن ہمیں معیاری وکٹوں پر کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے گمبھیر کے کوچنگ دور کی ابتدائی کامیابیوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ ان پر اعتماد رکھتے ہیں، تاہم ساتھ ہی ٹیم کو اپنے بنیادی ہتھیاروں پر بھی انحصار کرنا ہوگا، خصوصاً محمد شامی جیسے تجربہ کار فاسٹ بولر کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ گمبھیر کو جسپریت بمراہ، محمد سراج اور محمد شامی سمیت ان اسپنرز پر بھی اعتماد کرنا ہوگا جو میچ کا رخ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول