Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کونسی غذائیں مسوڑھوں کی بیماری سے بچا سکتی ہیں؟

Share It:


برطانوی سائنس دانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے بحیرہ روم کے طرز کی غذا کھاتے ہیں (جس میں کم چکنائی والا گوشت، پولٹری، اجناس اور پھل اور سبزیاں شامل ہیں) ان کے مسوڑھوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے تقریبا 200 افراد کی غذا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ افراد جو پودوں سے بھرپور غذا نہیں کھاتے تھے اور زیادہ سرخ گوشت کھاتے تھے ان کے مسوڑھوں کی شدید بیماری کا خطرہ زیادہ تھا۔

ایک اندازے کے مطابق 45 فیصد برطانوی مسوڑھوں کی بیماری کا شکار ہیں، اور یہ بیماری انتہائی درجے کے دانتوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

تاہم، سائنس دانوں نے (جنہوں نے نتائج کو اہم قرار دیا) یہ واضح نہیں کیا کہ سرخ گوشت اس کیفیت کا سبب کیوں بنتا ہے۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پودوں پر مبنی غذاؤں میں ایسے میکرو اور مائیکرو اجزاء ہوتے ہیں جو مسوڑھوں میں سوزش کو کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول