Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کپل شرما کے کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا بڑا حملہ، 25 گولیاں ماریں

Share It:


کینیڈا کے شہر سرے میں واقع بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور ٹی وی اسٹار کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور محاصرہ کرلیا۔

جائے وقوعہ سے متعدد گولیوں کے خول ملے ہیں جن کی تعداد 25 کے قریب ہے۔ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگئے تھے۔

اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ریسٹورینٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی تحقیقات میں بھتہ خوری کا شاخسانہ لگتا ہے۔

بھارتی اداکار کپل شرما یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کیفے کے منیجر نے پولیس تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی بھتے کی کوئی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ 

البتہ پہلے حملے کے بعد، خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند حرجیت سنگھ لڈی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ "سکھوں پر مذاق” کرنے والے ایک ٹی وی شو کے خلاف ردعمل تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوی گینگ نے ایک آڈیو میں کی جس میں بے تحاشا فائرنگ کی آوازوں میں کہا جا رہا ہے کہ ہم نے کال کی تھی، مگر وہ نہیں سن سکا، اس لیے ایکشن لینا پڑا۔ اگر اب بھی نہ سنا تو اگلا ایکشن ممبئی میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کے بعد ممبئی پولیس اور دیگر بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں ممکنہ خطرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول