Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کپل شرما کے کیفے پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ

Share It:


کینیڈا میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار بھی بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے کی عمارت پر گولیاں چلائیں، جس سے کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ایک کار سے حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔

مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے کولویر سدھو اور گولڈی ڈھیلون نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا عام لوگوں سے کوئی تنازع نہیں، لیکن وہ لوگوں کو دھوکہ دینے یا مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔

پولیس کے مطابق حملے کی وجوہات مالی تنازع یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنا ہو سکتی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول