Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

Share It:


معروف بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے ایک پارٹی کے دوران واش روم خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

خاتون کے مطابق ان کی اداکار سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد اسے آشیش کے ایک دوست کے گھر پارٹی میں بلایا گیا اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ 

مذکورہ خاتون کی جانب سے درج مقدمے میں اداکار آشیش، ان کے دوست، دوست کی بیوی اور 2  نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ زیادتی صرف آشیش کپور کی جانب سے کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ زیادتی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی تاہم پولیس کو اداکار سے ایسی کوئی ویڈیو برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ آشیش کپور کی جانب سے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول