Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات

Share It:



لاہور:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے لیکن کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو مزید سہولیات فراہم کریں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پیڈل کو ملک کے اندر مقام مل رہا ہے، پاکستان نے کھیل کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں، سی ڈی اے نے کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پیڈل کی پروموشن کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا چاہیے اور نجی شعبے کو بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے اور

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے، سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول