Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کہا گیا بھارت ہے، ہلکا ہاتھ رکھیں، میچ ریفری کرس براڈ کا تہلکہ خیز انکشاف

Share It:


کھیلوں میں دیگر ممالک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا بھارت روز بروز اپنے کیے پر ہزیمت اٹھانے لگا۔

سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے معاملات میں بھارتی اثر و رسوخ اور سیاسی مداخلت بے نقاب کردی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں سابق میچ ریفری کرس براڈ نے بتایا کہ بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر ہاتھ ہلکا رکھنے کو کہا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کا لگنا تھا لیکن مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ ہاتھ ہلکا رکھو اور کوئی حل نکالو، کیوں کہ یہ بھارت ہے۔

کرس براڈ نے بتایا کہ انہوں نے ٹائم کیلکولیشن میں ایڈجسٹمنٹ کرکے بھارت کو فائن لگنے سے بچایا۔

ان کے مطابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے آفیشلز کی ایک نہ سنی اور اگلے میچ میں دبارہ وہی حرکت کی اور میں نے جب پوچھا کہ اب کیا کرنا ہے، تو کہا گیا کہ صرف گنگولی کو سزا دیں۔

کرس براڈ نے کہا کہ کھیل میں کافی سیاست شامل ہے، اب لوگ سیاسی پیچیدگیاں سمجھ کر فیصلے کرتے، سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اس نے عملی طور پر آئی سی سی پر قابو کرلیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ اب آئی سی سی میچ آفیشلز کا حصہ نہیں کیوں کہ یہ کافی حد تک سیاسی پوزیشن ہوگئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول