Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیا 10 روپے کا نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی

Share It:



اسلام آباد:

ملک میں چلنے والے 10 روپے کا نوٹ ختم  کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلی سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو ارسال کردی۔  یہ کرنسی مینجمنٹ رپورٹ اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت مرتب  کی گئی ہے۔

آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جب کہ  10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہوتی ہے۔

ملک میں ہر سال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریبا 35 فیصد حصہ 10روپے کے نوٹ پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  10 روپے کا سکہ متعارف کرنے سے 10سال میں کم از کم 40 سے 50ارب روپے کی بچت ہوگی، کیوں کہ  10روپے کے نوٹ کی چھپائی، تبدیلی اور انتظامی اخراجات کا تخمینہ 8 سے 10 ارب روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکہ تیار کرنے کی لاگت زیادہ مگر دہائیوں تک دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول