Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینیا میں مسافر جہاز گر کر تباہ، غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک

Share It:



NAIROBI:

کینیا کے ساحلی علاقے کوالے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی ایئرلائن ممباسا ایئر سفاری نے بیان میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں مقامی عملے کے ارکان سمیت ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 10 سواروں میں 8 کا تعلق ہنگری اور دو کا تعلق جرمنی سے تھا جبکہ جہاز کا کپتان کینیا سے تھا۔

کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ جہاز کا حادثہ کوالے میں پیش آیا، جس میں سوار تمام افراد سیاح تھے اور ماسائی مارا نیشنل ریزرو جا رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ مشہور ساحلی علاقے ڈیانی سے 40 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں جنگل بھی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئی ہیں اور شناخت کی قابل نہیں ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور  جب موقع پر پہنچے تو لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

کوالے کاؤنٹی کمشنر اسٹیفن اورینڈے نے بتایا کہ تفتیش کار ایجنسیاں حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول