Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینیڈا میں تعلیم کے خواہش مند طلبا کیلیے خوشخبری؛ اسٹڈی پرمٹ کا نیا نظام نافذ

Share It:


کینیڈا نے غیرملکی طلبا کے لیے اسٹڈی پرمٹ پالیسی میں نمایاں اور قابل زکر تبدیلیاں کردیں جسے 4 لاکھ 8 ہزار طلبا مستفید ہوسکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے آئندہ برس 2026 کے لیے اسٹڈی ویزا کے لیے نئی پالیسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

اس پالیسی کے تحت میں اسٹڈی پرمٹس کی مجموعی تعداد میں کم کر دی جائے گی جو ملک میں عارضی رہائشیوں کی شرح کو کم کرنے کے سرکاری منصوبے کا حصہ ہے۔

کینیڈا کے امیگریشن حکام نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت 4 لاکھ 8 ہزار غیر ملکی طلبا کو خیر مقدم کریں گے جن میں ایک لاکھ 55 ہزار نئے جب کہ 2 لاکھ 53 ہزار موجودہ یا واپس آنے والے طلبا ہوں گے۔

یہ تعداد کینیڈا میں رواں برس یعنی 2025 کے مقابلے میں 7 فیصد اور 2024 کے مقابلے میں 16 فیصد تک کم ہے۔

کینیڈا کے امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ یہ کمی بین الاقوامی اسٹوڈنٹ پروگرام کو متوازن اور قومی ضروریات کے مطابق رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

غیر ملکی طلبا جو ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کے لیے کینیڈا آئیں گے انھیں یکم جنوری 2026 سے ایک اور اہم سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے غیر ملکی طلبا کو PAL یا TAL لیٹر کے بغیر ہی اسٹڈی پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔

جس سے تقریباً 49 ہزار طلبا براہ راست فائدہ اٹھائیں گے جس کا مقصد تحقیقی میدان اور ملکی جدّت کو فروغ دینا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول