Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم:اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا

Share It:


مسّی ساگا: کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم  مچ گئی، جہاں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا۔

29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء  تک کینیڈا میں ہونے والے اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025ء  میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات ساز اداروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔

ATS شو کینیڈا کا ایک بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے جو شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر خطوں سے شرکا کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ 2025ء  کے اس ایڈیشن میں پاکستان، چین، بنگلا دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے یہ نمائش عالمی سطح پر سورسنگ اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی۔

پاکستانی نمائش کنندگان نے اسپورٹس ویئر، ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز اور حفاظتی ملبوسات کی نمائش کی، جو ملک کی ویلیو ایڈڈ، ہائی پرفارمنس اور پائیدار ٹیکسٹائل مصنوعات میں بڑھتی ہوئی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔

3 روزہ نمائش کے دوران شرکا نے خریداروں اور صنعت سے وابستہ دیگر افراد سے حوصلہ افزا روابط  قائم کیے اور بتایا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس سال کا رسپانس خاصا بہتر رہا۔

اس موقع پر شمالی امریکا میں صنعت سے متعلق ابھرتے ہوئے رجحانات، بالخصوص پائیدار بنیادوں پر تیار کردہ ٹیکسٹائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے حوالے سے قیمتی معلومات بھی حاصل ہوئیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول