Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک کا استعفیٰ، رائٹرز پر اسرائیل کے پروپیگنڈے کا الزام

Share It:


معروف فوٹو گرافر صحافی نے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کے جانی نقصان پر رائٹرز کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ آٹھ سال کام کرنے بعد اب استعفیٰ دے دیا۔

اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا جس میں کھل کر ادارے کی اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔

خاتون صحافی نے رائٹرز پر الزام عائد کیا کہ ان ادارہ اسرائیل کے جھوٹے دعووں کو تقویت دے کر غزہ میں 245 صحافیوں کے "منظم قتل” کو جواز فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا رائٹرز نے فلسطینی صحافی انس الشریف جن کی رپورٹس نے ادارے کے لیے پلٹزر پرائز جیتا تھا، کے قتل پر بھی اسرائیلی پروپیگنڈے کا ساتھ دیا اور انس کا دفاع کرنے سے انکار کیا۔

صحافی نے مزید لکھا کہ میں اس ظلم کے ساتھ کھڑی ہونے کے بجائے انصاف اور مظلوم کا ساتھ دینا چاہوں گی اور احتجاجاً اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے النصر اسپتال پر بمباری میں 5 صحافی شہید ہوگئے تھے جن میں رائٹرز کا ایک صحافی بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز ہی اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ میں ایک مقامی صحافی اور ماہر تعلیم بھی شہید ہوگئے تھے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول