Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے، عبداللہ شفیق

Share It:


قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کہتے ہیں کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔ راولپنڈی کی پچ، لاہور کی پچ سے زیادہ مختلف نہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سلو ہے۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔خراب پیچ سے گزرا لیکن نیٹس میں محنت کی ہے۔ میچ جیتنے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی خامیوں پر بات کرتے ہیں۔ خراب پرفارمینس کے دوران شان مسعود اور بابراعظم سے کرکٹ پر بات کی۔دونوں سینئر کھلاڑیوں نے گیپ کے دوران کافی ٹپس دیں۔ جب بھی موقع ملتا ہے سینئرز سے کرکٹ پر بات ہوتی ہے۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ ٹاس کے معاملے میں دونوں ٹیسٹ میچوں میں خوش قسمت رہے۔جتنی بیٹنگ کی جائے اتنا پچ کا اندازہ ہوتاہے۔ اسپن پچز بیٹرز کے لیے چیلنجنگ ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول