Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کے آر ایل نےپریزیڈنٹ کپ 2025 جیت لیا

Share It:



کے آر ایل نے پی ٹی وی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر پریزیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 34.4اوورز میں میں6 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا،کے آر ایل نے وننگ ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا جبکہ پی ٹی وی نے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 40.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شمائل حسین نے 44 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے،عماد بٹ نے 24، تیمور خان نے 23 اور محمد محمد محسن نے 22 رنز اسکور کیے،تین بیٹرز صفر کی خفت کا شکار ہوئے جبکہ6 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔

سفیان مقیم نے 23 اور احمد حسن نے 25 رنز دے کر3،3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔احمد بشیر نے 34 رنز کے عوض 2 وکٹوں کا سودا کیا، افتخار احمد اور حمزہ نذر نے 1، 1 وکٹ باہم تقسیم کی۔

جواب میں آسان ہدف کے تعاقب میں کے آر ایل نے 6 وکٹیں کھو کر جیت کو گلے لگا لیا۔شاہ زیب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے83گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنز کی اننگ کھیلی۔

کپتان افتخار احمد 38 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امیدوں کا مرکز سعد بیگ 23 رنز کے مہمان رہے، انہوں نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکے بھی لگائے۔وقار احمد نے 11 اور احمد حسن نے 9 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،عامر بر کی 24 اور حمزہ نذر 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

فیصل اکرم نے 51 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی عثمان نے 19 رنز دے کر2وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ اسرار احمد نے 32 رن دے کر 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول