Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کے پی ٹی سے پپری تک ریلوے لائن کی بحالی کے منصوبے کا آغاز

Share It:



کراچی:

پاکستان کے اہم تاریخی منصوبے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ڈی پی ورلڈ گروپ کے چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی)، ڈی پی ورلڈ، پاکستان ریلوے، بندرگاہوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے مارشلنگ یارڈ پِپری تک 52 کلومیٹر ڈیڈیکیٹڈ فریٹ ریلوے لائن چار ماہ میں بحال ہوگی، پِپری میں جدید ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک، ریل، سڑک اور بندرگاہی سہولیات ایک مرکز میں دستیاب ہوں گے، منصوبہ کی تکمیل سے کراچی کی بندرگاہوں پر دباؤ، ترسیل کی لاگت، وقت اور ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی آئے گی۔

اس اہم راہداری منصوبہ سے درآمدات اور برآمدات کی چین، وسطی ایشیا اور دیگر علاقائی ممالک تک ترسیل سَستی، تیز اور مؤثر بنائی جائے گی، منصوبہ کی تکمیل کے بعد کراچی بندرگاہ پر آنے والے درآمدی کنٹینرز کو براہِ راست ریل کے ذریعے پِپری منتقل کیا جائے گا۔

سپلائی چین کی بہتری سے یہ منصوبہ علاقائی اور عالمی تجارت میں پاکستان کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں بھی کارگر ثابت ہوگا، یہ اہم تاریخی منصوبہ پاکستان کے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول