Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں؛ سعودی عرب

Share It:


سعودی عرب نے نیتن یاہو کے نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں غزہ کی المناک صورت حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گریٹر اسرائیل منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے توسیع پسندانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کو بسانے کا منصوبے کی منظوری دی ہے جس سے یروشلم اور مغربی کنارے ایک دوسرے سے کٹ جائیں گے۔

اس متنازع منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گا۔

اقوام متحدہ اور یورپی ممالک سمیت متعد ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

 
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول