Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گووندا کی اہلیہ کا 58 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں ڈیبیو؛ کونسی فلم سائن کی؟

Share It:


طلاق کی افواہوں کی خبروں کے درمیان بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سائن کرلی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا اب بالی ووڈ میں اداکارہ کے طور پر ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنیتا آہوجا نے ایکتا کپور کے بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے معاہدہ کر لیا۔

یہ فلم ابھی تک نامزد نہیں کی گئی ہے مگر رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا تقریباً 20 دن تک شوٹنگ کریں گی اور ان کا کردار فلم میں اہمیت رکھتا ہے۔

اس کے باوجود کہ ان کے شوہر گووندا 90 کی دہائی میں فلمی دنیا کے مقبول ہیرو تھے لیکن سنیتا آہوجا نے کبھی شوبز میں کسی بھی سطح پر شمولیت اختیار نہیں کی۔

تاہم اب ان کا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنا دیر آید درست آید کے مصداق ایک اہم انٹری سمجھی جا رہی ہے۔ اب دیکھنا ہے یہ کتنی کامیاب اور دیرپا ثابت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا اور سنیتا کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی فلمی دنیا میں ڈیبیو کرچکی ہے جبکہ جوڑے کے بیٹے یش وردھن آہوجا کو بھی جلد فلم میں نظر آئیں گے۔

 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول