Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گھانا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ وزیر دفاع سمیت 8 اعلیٰ افسران ہلاک

Share It:


گھانا میں ایک فضائی حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جن میں وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر نے دارالحکومت اکرا سے جنوبی شہر اوبواسی (Obuasi) کے لیے پرواز بھری تھی جو ایک اہم کان کنی کا مرکز ہے۔

دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ حادثہ ملک کے جنوبی اشانتی (Ashanti) ریجن میں پیش آیا تھا۔ جہاں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے اُٹھتا ہوا دھواں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم موسمی حالات بھی ایک وجہ سے ہوسکتے ہیں۔

گھانا کی فوج، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

گھانا کے چیف آف اسٹاف جولیس ڈیبراہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں وزیرِ دفاع ایڈورڈ عمانے بواما اور وزیرِ ماحولیات ابراہیم مرتضیٰ محمد شامل ہیں۔

دونوں وزرا کے ساتھ ہلاک ہونے والوں میں دیگر 3 مسافر اور عملے کے 3 ارکان بھی شامل ہیں۔

چیف آف اسٹاف نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ صدر کی ہدایت پر تاحکم ثانی ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

انھوں نے اس حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول