Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گھر کے کام کاج نہ کرنے پر ماں کی ڈانٹ؛ بیٹی غصے میں موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

Share It:


بھارتی اترپردیش میں پیش آنے والے ایک انوکھے ڈرامے میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ عوام کا جم غفیر بھی اس حیران کن واقعے کو دیکھنے جمع ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ماں نے بیٹی کو گھر کی صفائی ستھرائی نہ کرنے پر خوب ڈانٹا اور اسے سخت سست کہا جس پر نوجوان لڑکی کو غصہ آگیا۔

نوجوان لڑکی نے جھاڑو پھینکی اور گھر سے باہر نکل کر قریب ہی نصب بلند موبائل ٹاور پر آناً فاناً چڑھ گئی۔ والدین اور اہل محلہ لڑکی اس غیر متوقع حرکت پر انگشت بدنداں رہ گئے۔ مدد کے لیے پولیس کو بلوایا گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے اہل محلہ اور پاس ہی کھیت میں کام کرنے والے کسانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ سب لوگوں نے لڑکی کو نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ بضد رہی اور پھر یہ کام پولیس کے حوالے کیا گیا۔

پولیس کے سمجھانے، یقین دہانی کرانے اور والدین کے منانے پر بالآخر لڑکی نے ناراضگی ختم کردی اور نیچے اتر آئی جس پر اہل علاقہ نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول