بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم ’رشوت خور پنڈت‘ پر ایف آئی آر اور عوامی ردِعمل کے بعد نیٹ فلکس سے ہٹادیا گیا۔
منوج باجپائی کی اداکاری سے سجی نیٹ فلکس کی فلم ’گھوس کھور پنڈت‘ اپنے عنوان کی وجہ سے ایک تنازع کا شکار ہوگئی۔
فلم کے ہدایتکار نیرج پانڈے نے فلم کے پروموشنل مواد کو عارضی طور پر ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس سے ناظرین کو دکھ پہنچا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں نیرج پانڈے نے وضاحت کی کہ ہماری فلم ایک خیالی پولیس ڈرامہ ہے، اور ’پنڈت‘ کی اصطلاح محض ایک فرضی کردار کے لیے عام بول چال کے طور پر استعمال کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہانی کسی فرد کے اعمال اور اس کے انتخاب پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد کسی ذات، مذہب یا برادری کی نمائندگی یا تبصرہ کرنا نہیں۔
مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ فلم کے عنوان نے بعض ناظرین کو تکلیف پہنچائی ہے اور ہم خلوصِ دل سے ان جذبات کا احترام کرتے ہیں، ان خدشات کے پیشِ نظر ہم نے فی الحال تمام پروموشنل مواد ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
pic.twitter.com/ddGScOTqSc
— Neeraj Pandey (@neerajpofficial) February 6, 2026
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ فلم کو مکمل طور پر دیکھا جائے اور کہانی کے تناظر میں سمجھا جائے، نہ کہ چند جھلکیوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔
اداکار منوج باجپائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نیرج پانڈے کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں لوگوں کی جانب سے ظاہر کیے گئے جذبات اور خدشات کا احترام کرتا ہوں اور انہیں سنجیدگی سے لیتا ہوں۔
I respect the emotions and concerns people have shared, and I take them seriously. When something you are part of causes hurt to some people, it makes you pause and listen.
As an actor, I come to a film through the character and the story I am playing. For me, this was about… https://t.co/IGlQtLQeNs
— manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) February 6, 2026
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی ایسے کام کا حصہ ہوں جس سے کچھ لوگوں کو تکلیف پہنچے، تو انسان رک کر سنتا ہے اور ایک اداکار کے طور پر میں کردار اور کہانی کے ذریعے فلم سے جڑتا ہوں۔
ممبئی میں بڑے اہتمام سے اعلان کی گئی نیٹ فلکس کی یہ فلم اب خاموشی سے پلیٹ فارم کی فہرست سے غائب ہو گئی ہے۔
Netflix has removed ‘Ghooskhor Pandat’ from their listing.#ManojBajpayee #GhooskhorPandatControversy pic.twitter.com/5YT1hgPHuZ
— Anand Kunwar (@iamkunwarji) February 6, 2026
دوسری جانب، فلم سازوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں بہت سے صارفین کا دعویٰ ہے کہ فلم کا عنوان مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔
واضح رہے کہ نیرج پانڈے کی ’گھوس کھور پنڈت‘، جس میں منوج باجپئی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، نیٹ فلکس کے شاندار سلیٹ ایونٹ میں سامنے لائی گئی تھی۔



