Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہالی ووڈ میں تہلکہ: زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی اے آئی اداکارہ کی رونمائی

Share It:


زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ اداکارہ کی رونمائی نے ہالی ووڈ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس ڈیجیٹل اداکارہ، جس کا نام ٹلی نورووڈ رکھا گیا ہے، کی پیشکش کے بعد فلمی صنعت کے اندر اور باہر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس نئی اے آئی اداکارہ کو متعارف کروانے والے نئے اے آئی ٹیلنٹ اسٹوڈیو زیکویا کے منصوبے کو ابتدا میں کافی شکوک و شبہات کا سامنا رہا، مگر جلد ہی اس میں دلچسپی بڑھ گئی۔ اس کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ کئی ٹیلنٹ ایجنٹس اب اس ڈیجیٹل اداکارہ کو سائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

ٹلی نورووڈ کی خالق، اداکارہ اور پروڈیوسر ایلین وین ڈر ویلڈن نے اس تنازعے پر انسٹاگرام پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کردار انسانوں کا متبادل نہیں، بلکہ ایک تخلیقی کام اور آرٹ کی ایک نئی شکل ہے۔

انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مثال اینیمیشن، کٹھ پتلی تماشے اور سی جی آئی جیسی تخلیقی تکنیکوں سے دیتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی بھی چیز انسانی فن اداکاری کی لذت اور جذبے کو ختم نہیں کر سکتی۔

ٹلی نورووڈ سوشل میڈیا پر پہلے ہی متحرک ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے مزاحیہ ڈرامے ’AI کمشنر‘ میں کاسٹ ہونے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ تاہم، ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے اے آئی اداکارہ کی آمد پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ اداکاروں کی کمیونٹی نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول