Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہالی ووڈ کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Share It:



ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پوسٹ کی ذریعے کی گئی جو 48 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کرگئے۔ 

11 فروری کو شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ’ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے‘۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے، ان کی خواہشات، انسانیت سے محبت اور وقت کی حرمت کے بارے میں بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق اداکار کو اگست 2023 میں اسٹیج تھری بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ  انہوں نے 2024 میں اپنی بیماری کی خبر خود شیئر کی تھی۔ 

تاہم، کینسر سے جنگ کے دوران بھی وہ اداکاری کے مصروف رہے، ان کا ڈرامہ ’اوورکمپنسیٹنگ‘ تھا جو 2025 میں نشر ہوا تھا۔ 

جیمز وان ڈیر بیک نے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبولیت حاصل تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول