Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانگ کانگ سکسز، عبدالصمد کی جارحانہ اننگز، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share It:


ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔

پاکستان نے 103 رنز کا ہدف عبدالصمد کی 10 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کی بدولت 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عبدالصمد نے اپنی جارحانہ اننگز میں 8 چھکے لگائے۔ خواجہ نافع 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عباس آفریدی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول