Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتیں؟ مداحوں کی شدید تنقید

Share It:


پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔

ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔ اب افواہیں ہیں کہ ہانیہ اور عاصم کے درمیان پرانی محبت دوبارہ جاگ اٹھی ہے۔

معاملہ اس وقت زیر بحث آیا جب ایک ایونٹ میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران سامنے کی قطار میں دیکھا گیا۔ عاصم نے مبینہ طور پر ہانیہ کے لیے چند گانے گائے اور ان کی فرمائش پر "Regardless” بھی گایا۔ یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب عاصم اور میرب علی کی علیحدگی کی خبر تازہ ہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں اور یہاں تک کہ کولڈ پلے کنسرٹ میں مشہور "Astronomer CEO” میم کی طرز پر ایک میم بھی دونوں پر بنائی گئی۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’عاصم کو کچھ وقار دکھانا چاہیے تھا، ابھی بریک اپ ہوا ہے۔‘‘ جبکہ ایک نے طنزیہ انداز میں پوچھا، ’’سیلف ریسپیکٹ کہاں ہے بھئی؟‘‘





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول